شاہ سلمان نے اپنے معمول کے طبی معائنے کرائے

   

جدہ : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز جدہ میں کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں معمول کے طبی معائنے کے بعد دواخانہ سے رخصت ہوگئے۔قبل ازیں سعودی عرب کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان معمول کے طبی معائنے کے لیے ہاسپٹل داخل ہوئے ہیں۔ وہاں چند گھنٹے تک ان کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد وہ وہاں سے رخصت ہوگئے ۔شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گذشتہ روز جدہ میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ اجلاس میں حائل کے علاقے ’طابہ‘ میں زمین پھٹنے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے فی کنبہ دو لاکھ ریال یا متبادل اراضی فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔