شاہ عبداللہ زمزم سبیل رمضان المبارک سے قبل کھولنے کا فیصلہ

   

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے شاہ عبداللہ زمزم سبیل رمضان المبارک سے قبل کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آب زمزم لینے کے لیے آنے والوں کو حفاظتی ماسک کی پابندی کرنا ہوگی جبکہ گیٹ پر درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور سماجی فاصلے کی بھی پابندی کرائی جائے گی۔کمپلیکس میں بیک وقت 60 سے زیادہ کارکنوں کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
آب زمزم کے کین کی فیس آن لائن وصول کی جائے گی اور ایک شخص کو چار سے زیادہ کین نہیں دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وائرس وبا کی وجہ سے آب زمزم کی شاہ عبداللہ سبیل بند کردی گئی تھی تاہم بعد میں مکہ مکرمہ کے بڑے شاپنگ سینٹرز کے ذریعے آب زمزم کے کین کی فراہمی شروع کردی گئی تھی۔