شاہ علی بنڈہ میں یتیم لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی

   

حیدرآباد ۔ /12 مئی (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ لڑکی جس کے والدین شہر میں پیش آئے جڑواں بم دھماکوں میں ہلاک ہوگئے تھے اور اسے دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اسے گود لے لیا تھا ۔ /6 مئی کو متاثرہ لڑکی فتح دروازہ میں واقع ایک مکان میں رہنے لگی تھی کہ اسے تین نامعلوم افراد نے اس کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ درخواست گزار لڑکی نے بتایا کہ اسے مصطفیٰ قادری نامی شخص سے مسلسل دھمکی آمیز فون کالس موصول ہورہے ہیں اور اس سلسلے میں لڑکی نے کارروائی کرنے کی درخواست کی ۔ پولیس شاہ علی بنڈہ نے اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے عصمت ریزی اور نابالغ بچوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کے خصوصی قانون (پوکسو) ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔