ممبئی ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور اداکارہ شبانہ اعظمی نے آج یہ انکشاف کیا کہ وہ اپنی سوانح تحریر کرنے پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوانح میں اپنی زندگی اور فلمی کریئر میں متعلق اہم واقعات اور فلمی شخصیتوں کے ساتھ ان کے تعلقات کی تفصیلات پیش کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سوانح لکھ رہی ہیں لیکن اس سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ شبانہ اعظمی 1950ء میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ والد کیفی اعظمی مشہور شاعر تھے اور والدہ شوکت اعظمی نامور اسٹیج اداکارہ تھیں۔