شبانہ اعظمی‘ جاوید اختر‘ نصیر الدین شاہ تکڑے تکڑے گینگ کا حصہ ہیں۔ مدھیہ پردیش وزیر

,

انہوں نے انہیں راجستھان کے اودئے پور میں ایک درزی کے قتل اورحال ہی میں جھارکھنڈ میں ایک عور ت کو زندہ جلادینے کے واقعہ کی مذمت نہیں کرنے کا مورد الزام ٹہرایا اور کہاکہ اس سے ان کی ”گندی ذہنیت“ کی عکاسی ہوتی ہے۔

بھوپال۔مدھیہ پردیش کے ہوم منسٹر نرتم مشرا نے دعوی کیاہے کہ شبانہ اعظمی‘ نصیر الدین اور گیت کار جاوید اختر”تکڑے تکڑے گین کے سلیپر سل کے ممبرس“ ہیں۔

انہوں نے انہیں راجستھان کے اودئے پور میں ایک درزی کے قتل اورحال ہی میں جھارکھنڈ میں ایک عور ت کو زندہ جلادینے کے واقعہ کی مذمت نہیں کرنے کا مورد الزام ٹہرایا اور کہاکہ اس سے ان کی ”گندی ذہنیت“ کی عکاسی ہوتی ہے۔

جمعہ کے روز مذکورہ وزیر نے رپورٹرس کو بتایاکہ”دراصل شبانہ اعظمی‘ جاوید اختر اورنصیر الدین شاہ کے علاوہ دیگر ایسے لوگ تکڑے تکڑے گینگ کے سلیپر سل کے ممبرس ہیں۔ مجھے بتائیں کیا انہوں نے اودئے پور میں کنہیالال کے قتل پر کچھ کہا ہے‘ نہیں کہا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”حال ہی میں ہماری بیٹی کو جھارکھنڈ میں زندہ جلادیاگیا۔اس نے کچھ بھی نہیں کہا؟نہیں۔

اگر کوئی چیز بی جے پی اقتدار والی ریاستوں میں ہوتی تو پھر آپ دیکھتے‘ نصیر الدین شاہ کو اس ملک میں رہنے کو ڈرلگتا۔پھر ایک ایوارڈ واپس کرنے والی گینگ ہے جو سرگرم ہوجائے گی اورشور مچائی گئے“۔ مشرا نے کہاکہ اس سے ان کے ”گندی ذہنیت“ کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہیں کس طرح سنجیدہ اور سکیولر کہاسکتا ہے؟ یہ سونچنے کی بات ہے۔

یہ تمام منظرعام پر آگئے ہیں“۔