شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی کا انتقال

   

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ 93 سال کی تھیں شوکت کیفی نے نامور اردو شاعر کیفی اعظمی سے شادی کی تھی۔ انہیں دو بچے شبانہ اعظمی اور بابا اعظمی ہیں۔ امر او جان اور میرا نائیر کی سلام بامبے میں انہوں نے اپنی شاندار ایکٹنگ پیش کی تھی۔ ان کی آخری فلم 2002 میں آئی وویک اوبرائے اور رانی مکرجی اسٹار فلم ’’ساتھیا‘‘ تھی۔ انہوں نے اپنے ایکٹنگ کیریئر میں 1964 میں قدم رکھا۔ اس سال ان کی فلم حقیقت 1970 میں ہیر رانجھا 73 میں نینا 74 میں وہ میں نہیں، جرم اور سزا، گرم ہوا، فاصلہ ریلیز ہوئیں۔ 1977 میں دھوپ چھاوں، 81 میں امرا و جان ، 82 میں بازار، 84 میں لوری، 86 میں انجمن ، 88 میں سلام بامبے، اور آخری بار سال 2002 میں ریلیز ہوئی فلم ساتھیا میں نظر آئیں۔