شبانہ اعظمی کی والدہ کا انتقال

   

ممبئی ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بزرگ اداکارہ اور شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت کیفی کا پیرانہ سالی سے متعلق علالت کے سبب 93 سال کی عمر میں جمعہ کی شام یہاں انتقال ہوا۔ شبانہ اعظمی ممبئی میں ہیں۔ تاہم، شوکت کیفی کے داماد سینئر رائٹر و نغمہ نگار جاوید اختر نے تھیٹر اور فلم ایکٹریس کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے امریکہ سے بتایا کہ شوکت کیفی یکے بعد دیگر صحت کے مسائل میں مبتلا ہورہی تھیں۔ وہ چند روز کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل میں زیرعلاج رہیں۔ حتی کہ انھیں ان کے اصرار پر گھر واپس لایا گیا اور دو روز میں انتقال ہوگیا۔