حیدرآباد۔ 10 فروری (سیاست نیوز) شب برأت کے موقع پر حیدرآباد کے قبرستانوں کی صفائی کے کاموں کو جی ایچ ایم سی کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ پر جی ایچ ایم سی نے ملبہ کی صفائی، جھاڑیوں کی صفائی، جھاڑیوں کو تراشنے اور قبرستانوں میں مناسب روشنی اور پانی کی سہولت کو یقینی بنانے کے کام کو تیز کردیا ہے۔ قبرستانوں کی صفائی کے کام کو ٹھیکہ داروں کو دیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں کام تیزی سے کیا جارہا ہے تو بعض مقامات پر کام کی تکمیل پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ مسلمان اپنے مرحومین اور عزیزوں کے لئے قبرستان جاکر قبور پر پھول چڑھاتے اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ صفائی کا کام وقت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے 14 فرور کو اختیاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ش