شتروگھن سنہا نے پاکستان میں شادی کی تقریب میں شرکت، ٹوئٹر پر تصاویر وائرل، سابق بی جے پی ایم پی تنقیدوں کے نشانہ پر

,

   

نئی دہلی: اداکار سے سیاست داں بننے والے اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن پھر ایک بار سرخیوں میں آگئے ہیں جب انہوں نے پاکستان کے لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ انہیں سوشیل میڈیا پر زبردست تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق شتروگھن سنہا کو پاکستانی بزنس مین میاں اسد احسن نے اپنی شادی میں مدعو کیا تھا۔

شتروگھن سنہا ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے پاکستان میں ان کی شادی میں شرکت کئے۔ اس موقع کے کچھ تصاویر سوشیل میڈیا پر زبردست وائرل ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2019 ء میں پلوامہ حملہ کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔