شتروگھن سنہا کی راہول سے ملاقات 6 اپریل کو کانگریس میں شمولیت

,

   

نئی دہلی 28 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) اداکار۔ سیاستدان شتروگھن سنہا نے آج کانگریس صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی اور امکان ہے کہ وہ 6 اپریل کو کانگریس میں شامل ہوجائیں گے ۔ سنہا نے راہول سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور اس موقع پر بہار کے انچارچ شکتی سنہہ گوہل ‘ بہار پردیش کانگریس کے صدر مدن موہن جھا ‘ ورکنگ صدر اکھیلیش سنگھ ا ور سی ایل پی لیڈر سدانند سنگھ بھی موجود تھے ۔ پٹنہ صاحب حلقہ میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کے خلاف مقابلہ کے تعلق سے سوال پر شتروگھن سنہا نے کہا کہ صورتحال چاہے کچھ بھی رہے وہ پٹنہ صاحب حلقہ سے مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے کسی مناسب وقت پر اعلان کیا جائیگا ۔ ذرائع کے بموجب شتروگھن سنہا 6 اپریل کو کانگریس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔