شرابی شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

,

   

حیدرآباد: بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شوہر جو شراب کا عادی ہے اس نے اپنی بیوی کے قتل کی واردات انجام دی۔ مالک مکان نے اس کی خبر پولیس کو دی۔ پولیس موقع واردات پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کے بعد بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی دواخانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھونگیر کے متوطن 35سالہ بی بابو کی رہنے والی 32سالہ پدما کے ساتھ تقریبا بارہ سال قبل ہوئی تھی۔ انہیں تین لڑکیاں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی روزگار کے سلسلہ میں وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ شہر حیدرآباد کا رخ کیا اور روڈ 12این بی نگر میں ایک کرائے کے مکان میں رہنے لگا۔

وہ ایک خانگی کمپنی میں کام کرنے لگا۔ پولیس نے بتایا کہ بی بابو شراب کا عادی تھا اور وہ شراب پی کراپنی بیوی پدما سے جھگڑا کرتا تھا۔ کل رات شراب کے نشہ میں بابو اپنی بیوی سے جھگڑا کرنے لگااور اسے بے رحمی سے مارنے پیٹنے لگا اور اس کا گلا دبادیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ اسی دوران بیوی کی چیخ و پکار ایک دم بند ہوگئی۔ جس پر مکان مالک نے دیکھا تو بابو کی بیوی بیہوشی کی حالت میں زمین پر پڑی ہوئی تھی اور بابو فرار ہوگیا تھا۔مکان مالک نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اورقاتل شوہر کو گرفتار کرلیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔