شرابی کو پولیس نے تھپڑ رسید کیا

   

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) میاں پور ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک شرابی کو تھپڑ رسید کرنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ٹریفک پولیس نے ایک شہری کی جانچ کی جس کے بعد وہ پولیس پر برس پڑا۔ قابو میں کرنے کی کوشش کے بعد پولیس کے ایک سب انسپکٹر سے اس شرابی شہری نے بد تمیزی کی جس کا نام نرسمہا راؤ بتایا گیا اور یہ شہری نشہ کی حالت میں دوسری مرتبہ پکڑا گیا باوجود اس کے پولیس عہدیدار کو مبینہ طور پر دھمکانے کی کوشش کی جس پر عہدیدار برہم ہوگا اور اس نے نرسمہا راؤ کو تھپر رسید کردیا۔ اس واقعہ کے بعد اعلیٰ پولیس عہدیداروں نے واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا جبکہ نرسمہا راؤ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ع