شراب اسکام : ابھیشیک کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت منظور

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے دہلی شراب اسکام میں منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم ابھیشیک بوئن پلی کو عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ ابھیشیک کی اہلیہ کی خرابی صحت کے سبب علاج کے سلسلہ میں سپریم کورٹ نے چار ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ عدالت نے پاسپورٹ سرینڈر کرتے ہوئے حیدرآباد میں اہلیہ کے علاج کی اجازت دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ رہائی سے قبل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ عہدیداروں کو موبائیل نمبر حوالے کیا جائے اور اپنی تمام مصروفیات کی عہدیداروں کو اطلاع دی جائے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔1