شراب اسکام پر ویڈیو اگر سچا ہے تو مجھے گرفتار کریں یاپھر پی ایم او کی سازش تسلیم کرلیں۔ سیسوڈیا

,

   

لانڈ فلس کے مسئلے پر بی جے پی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی ایک منصوبے کے ساتھ ائے ہے اگر اس پرعمل ہوا تو قومی درالحکومت کے لوگوں کے لئے یہ خطرناک ہوگا۔


نئی دہلی۔دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے جمعرات کے روز کہاکہ اگر شراب اسکام پر خفیہ اپریشن ویڈیو سچا ہے تو بی جے پی مجھے گرفتار کرے یا پھر وزیراعظم دفتر کی جانب سے سازش کو قبول کرنے کی ہمت کرے۔ آج صبح بی جے پی کی جانب سے اس ویڈیو کی ریلیز کے بعد ایک پریس کانفرنس سے سیسوڈیاخطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر یہ خفیہ اپریشن ویڈیوسچا ہے‘ سی بی ائی کو اندرون چار یوم مجھے گرفتار کرکے اور وہ پیرکادن ہے یا پھراس بات کو تسلیم کریں کہ پی ایم او کی ہدایتوں پر بنایاگیا یہ ویڈیو فرضی ہے“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”میں بی جے پی سے درخواست کرتاہوں کہ وہ تحقیقاتی ایجنسی کے پاس جائیں اور اس کو شواہد کے طور پر پیش کریں۔ مذکورہ تحقیقاتی ایجنسی کو اس ویڈیوکی جانچ ضرور کرنا چاہئے اور اگر یہ حق پر ہے تو مجھے گرفتار کرے جو خود ساختہ خفیہ اپریشن کے نام پر تیار کیاگیاہے“۔

سیسوڈیانے کہاکہ ”پہلے تو انہوں نے میرے گھر پر دھاوا کیا اور پھر کچھ نہیں ملا۔ اگلی بار میرے لاکر کی جانچ کی وہا ں پر بھی کچھ نہیں ملا۔ اب وہ اس خود ساختہ اسٹینگ اپریشن کیساتھ سامنے ائے ہیں“۔

لانڈ فلس کے مسئلے پر بی جے پی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی ایک منصوبے کے ساتھ ائے ہے اگر اس پرعمل ہوا تو قومی درالحکومت کے لوگوں کے لئے یہ خطرناک ہوگا۔

مذکورہ سینئر اے اے پی لیڈر کا دعوی ہے کہ ”یہاں پر دہلی میں تین بڑے لانڈ فلس ہیں جو بی جے پی کے پچھلے 17سالوں کی کارکردگی دیکھاتے ہیں؟اب وہ مزید16سے زائد ایسے پہاڑ بنانے کی سازش کررہے ہیں۔

انہوں نے فیصلہ کیاہے کہ دہلی میں وہ 16لانڈ فلس سائیڈس بنائیں گے۔ جولوگ تین لانڈفلس سائیڈکی دیکھ بھال نہیں کرپارہے ہیں وہ مزید 16بنانے کی تیاری کررہے ہیں جس سے درالحکومت شہر کی صورت حال جہنم جیسی ہوجائے گی“۔