شراب کی بوتل کے لیے ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد 18 جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ میں شراب کی بوتل کیلئے ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ یہ واقعہ میر پیٹ پولیس کی موجودگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد پر مشتمل تینوں کمشنریٹ میں غنڈہ عناصر کے حوصلے ان دنوں بلند ہوگئے ہیں ۔ روڈی شیٹرس غنڈہ عناصر لینڈ گرابرس غیر سماجی سرگرمیوں میں سرگرم ہوگئے ہیں ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں روڈی شیٹرس پر قاتلانہ حملہ اور حیدرآباد کے ملے پلی میں ہتھیاروں سے دہشت پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن رہے ہیں اور ان واقعات سے مقامی پولیس کی دلچسپی اور چوکسی عیاں ہوجاتی ہے ۔ باوجود ایسے واقعات کے پولیس کی خاموشی معنیٰ خیز اور غیر سماجی عناصر سے سازباز کے الزامات کو تقویت دیتی ہے ۔ کل رات میر پیٹ حدود میں غنڈہ عناصر نے ایک شخص پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق تین افراد نے ورا پرساد پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا ۔ ورا پرساد ایک شراب کی دوکان سے شراب خرید کر جارہا تھا کہ چند شرپسند عناصر نے جن کی شناخت پلے ستیش گوڑ ، کرن گوڑ ، سنتوش یادود اور پون کی حیثیت سے کی گئی نے ورا پرساد کا راستہ روکا اور شراب مانگی اور شراب دینے سے ورا پرساد نے انکار کردیا اور شراب چھیننے کی کوشش کے دوران اس پر حملہ کیا گیا ۔ اس دوران ایک شر پسند نے ورا پرساد پر چاقو سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا ۔ ع