شراب کی دکانات کی کشادگی کیخلاف احتجاج ، سی پی آئی ایم قائدین گرفتار

   

دکانات کو فوری بند کرنے پر زور ، ملکاجگیری میں کروپا ساگر کی قیادت میں احتجاج
حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دوکانات کو کھولنے کی اجازت پر برہم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی ایم نے آج ملکاجگیری کے علاقہ میں احتجاج منظم کیا تاہم احتجاج کے آغاز کے ساتھ ہی پولیس کے بھاری جمعیت ملکاجگیری چوراہا پہونچ گئی اور سی پی ایم قائدین کو گرفتار کرلیا ۔ سی پی ایم پارٹی کے کنوینر کروپا ساگر کی قیادت میں یہ احتجاج جاری تھا۔ سی پی ایم قائدین جو شراب کی دوکانات کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے کہا کہ شراب کی دوکانات کے سبب کورونا وائرس مزید بڑھے گا ۔ اس نعروں کے درمیان پولیس نے قائدین کو حراست میں لے لیا اور انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔ سی پی ایم ایم پارٹی قائدین نے کہا کہ حکومت ایک طرف لاک ڈاؤن کی توسیع کا اعلان کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف کورونا میں اضافہ کی وجوہات پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شراب کی دوکانات کے ذریعہ کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہوگا اور شراب ہی سارے معاملہ کی اصل وجہ ہے ۔ جس کے سبب مزید خطرات بڑھ سکتے ہیں ۔ گرفتار قائدین میں ستیا بھاسکر ، بی اشوک کمار ، لکشمن و دیگر موجود تھے