شراکت بناکر اور اچھے اسٹرائیک ریٹ سے نہیں کھیل سکے :کوہلی

   

احمدآباد : پنجاب کنگس کے خلاف یہاں گزشتہ روز جاریہ آئی پی ایل کے 26ویں میچ میں شکست کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ساری بات شراکت قائم کرنے اور 110کے اوپر کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ کھیلنے کی تھی جو ہم نہیں کرسکے ۔ ویراٹ نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا، پنجاب نے اچھی شروعات کی، لیکن ہم نے ان کے پانچ وکٹ حاصل کرکے میچ میں کچھ حدتک واپسی کی ۔ اس کے حساب سے ہمیں 160 کا تعاقب کرنا چاہئے تھا کیونکہ تب وہ 116 پر پانچ تھے لیکن ہم نے آخر میں 25 رن فاضل دیئے ۔ بلے باز کیا کررہے تھے ، اس پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی۔