شرجیل امام کی عرضی

   

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے جمعہ کو دہلی پولیس سے کہا کہ جے این یو اسٹوڈنٹ شرجیل امام کی عرضی پر جواب دیں ۔ شرجیل نے 2019ء میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف منعقدہ احتجاجوں کے دوران اپنی مبینہ تشدد آمیز تقاریر سے متعلق کیس میں اپنے خلاف غداری کے مقدمہ کا فردجرم عائد کرنے کے جواز کو چیلنج کیا۔