شرجیل امام کے خلاف غداری کا مقدمہ

   

نئی دہلی : دہلی پولیس نے ہفتہ کو سابق جے این یو اسٹوڈنٹ شرجیل امام پر دہلی کی ایک عدالت کے روبرو غداری کا مقدمہ پیش کیا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ شرجیل نے عوام کو ایسی سرگرمیوں کے لیے اکسایا جو ملک کے اقتدار اعلیٰ اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ پولیس نے اس سال کے اوائل اینٹی سی اے اے فساد سے متعلق ایک کیس میں عدالت کے روبرو داخل کردہ اپنی چارج شیٹ میں یہی الزامات عائد کیے تھے ۔ ایجنسی نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور سخت قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ بنایا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ شرجیل نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں مخصوص کمیونٹی کے لوگوں کو تشدد پر بھڑکایا ۔۔