شرجیل کی ضمانت عرضی پر 26مئی کو سماعت

   

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ جے این یو اسکالر اور جہدکار شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر 26 مئی کو سماعت کرے گی۔شرجیل نے غداری کے سامراجی دور سے متعلق تعزیری دفعہ پر سپریم کورٹ کی تاریخی روک کے پیش نظر خود کو بھی راحت کے لئے عدالت سے رجوع ہوا ہے۔ شرجیل کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور دہلی کے جامعہ علاقہ میں 2019 ء اور 2020 ء میں مخالف سی اے اے ایجی ٹیشن کے دوران مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کی پاداش میں قید کیا گیا ہے اور وہ عبوری ضمانت کیلئے کوشاں ہیں۔