شردپوار کو وزیراعظم کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد

   

نئی دہلی ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شردپوار 79 کے ہوگئے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں شردپوار کیلئے طویل عمر اور اچھی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حالیہ عرصہ میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں بی جے پی نے شردپوار کے بھتیجے اجیت پوار کے ساتھ مہاراشٹرا میں حکومت سازی کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ شیوسینا نے بالآخر این سی پی اور کانگریس کے اتحاد سے حکومت تشکیل دی ہے۔ شردپوار کا جنم 1940میں بارامتی میں ہوا۔