شرد پوار سپریم کورٹ سے رجوع

   

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ، جس میں ان کے بھتیجے اور مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے خیمے کو این سی پی کے ساتھ ہی پارٹی کے انتخابی نشان ‘گھڑی’ کا اصل مالک قرار دیا گیا ہے ۔اجیت پوار کے خیمے نے اس سے قبل 7 فروری کو سپریم کورٹ میں ‘کیویٹ’ پٹیشن دائر کی تھی، جس میں یہ استدعا کی گئی تھی کہ اگر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو شرد پوار کے خیمے نے چیلنج کیا تو ان کا (اجیت کا) موقف بھی سننا ضروری ہے ۔