شرد پوار پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے والی کیتکی عدالتی تحویل میں

   

تھانے : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے الزام میں کیتکی چتالے کو چہارشنبہ کے روز 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔این سی پی سربراہ کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ سوشل میڈیا پر ڈالنے کے الزام میں کیتکی کو پولس نے حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد اسے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس نے اس کی عدالتی تحویل کی درخواست کی۔پولیس کی مانگ کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے آج کیتکی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔