بھیلواڑہ: راجستھان میں بھیلواڑہ کے سبھاش نگر تھانہ علاقے میں کار میں آئے چار بدمعاشوں نے ہتھوڑوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے دو نوجوانوں کو زخمی کردیا۔ڈی ایس پی صدر رام چندر چودھری نے بتایا کہ منگل کی رات کوواڑا خان علاقے میں ندیم محمد فقیر 27 اور محمد واری انصاری نامی دو نوجوان راستے سے گزرتے ہوئے قبرستان کے قریب رکے ۔ جہاں ایک سوئفٹ کار کھڑی تھی۔ اس میں چار لوگ سوار تھے ۔ ان لوگوں نے ندیم اور محمد واری کو سریوں، ڈنڈوں اور ہتھوڑوں سے مارا جس سے دونوں لہو لوہان ہوکر شدید زخمی ہوگئے ۔