نئی دہلی۔ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں کرنی سینا نے اتوار کے روز انڈیا گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے سی بی ائی جانچ کا مطالبہ کیاہے
پلے کارڈس
مذکورہ احتجاجی ہاتھوں میں جو پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے اس پر ”بالی ووڈ مردہ آباد‘ششانت سنگھ کے قاتلوں کو پھانسی دو‘صرف سی بی ائی تحقیقات‘ اور مہارشٹرا حکومت مردہ آباد“ لکھا ہوا تھا۔دہلی پولیس کے جوان موقع پر موجود تھے۔
معاملے کی جانچ کے لئے بہار پولیس کی سفارش کے بعد سنٹر ل بیوروانوسٹی گیشن نے ریہا چکربرتی اور دیگر کے خلاف اداکار کی موت کے ضمن میں ایک ایف ائی آر درج کیاہے۔
ششانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے پٹنہ میں خودکشی کے لئے مجبور کرنے کے دفعات پر مشتمل ایک ایف ائی آر درج کرائی تھی۔
ممبئی کی رہائش سے 14جون کے روز اداکار کی نعش دستیاب ہوئی تھی