ششانت سنگھ کیس۔شویتا سنگھ نے غیر جانبدار تحقیقات کا کیامطالبہ

,

   

نئی دہلی۔ششانت سنگھ راجپوت کی بین شویتا سنگھ کیرتی نے جمعرات کے روز ان کے بھائی کی موت میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہاکہ انہیں سچائی کے سامنے آنے کے علاوہ کچھ اور چیز کی توقع نہیں ہے

سی بی ائی جانچ
شویتا نے ایک ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیا”ہم سی بی ائی کی انکوائری کے لئے ایک قوم کی طرح ہم کھڑے ہیں!غیر جانبدار تحقیقات ہماری مانگ اور ہمارا حق ہے ہم کوئی چیز کی توقع نہیں کرتے مگر حقیقت سامنے ائے“

ویڈیو میں وہ ہاتھ میں ایک پلے کارڈس تھامے دیکھائی دے رہی ہیں جس پر لکھا ہے سی بی ائی فار ایس ایس آر۔وہ ویڈیو میں کہہ رہی ہیں ”ہم تمام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ششانت کے لئے سی ائی ائی کی مانگ کریں اور متحد ہوجائیں۔

ہمیں حقیقت جانے کا حق حاصل ہے۔ ششانت کے لئے انصاف کے ہم مستحق ہیں‘ اس کے برعکس ہم کبھی حقائق معلوم نہیں کرسکتے‘آپ پرامن زندگی بسر نہیں کرسکتے ہیں“

ای سی ائی آر
بہار میں 28جولائی کے روز متوفی اداکار کے والد کے کے سنگھ نے ریہا چکربرتی کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ای سی ائی آر کے تحت ایک کیس31جولائی کے روز معاشی تغلب کارائیوں کا درج کیاتھا۔

سی بی ائی نے بھی ریہا چکربرتی‘ اندراجیت چکربرتی‘ سندھیا چکربرتی‘ شوویک چکربرتی‘ سمیول مرینڈا‘ شروتی گاندھی اور دیگر کے خلاف مذکورہ اداکار کی موت کے ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے۔

ششانت راجپوت14جون کے روز ممبئی کے اپنے مکان سے مردہ پائے گئے تھے