بنیاد پرست نظریات‘ چاہے وہ ہندوؤں کے ہوں یا مسلمانوں نے کچھ نہیں ہیں سوائے ایک سکہ کا دورخ ہیں۔ کانگریس لیڈر
اندور۔ سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے منگل کے روز الزام لگایاہے کہ اسد الدین اویسی کی اے ائی ایم ائی ایم او ر بی جے پی شمالی ریاستوں میں ”دوستانہ کشتی“ کررہے ہیں۔
اترپردیش کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے 100سیٹوں پر مقابلہ کرنے والے فیصلے پر انہو ں نے یہ تبصرہ کیاہے۔سنگھ نے رپورٹرس کو بتایا کہ ”کیو ں اپنی آبائی ریاست تلنگانہ میں اویسی کی پارٹی تمام سیٹوں پر مقابلہ نہیں کرتی ہے۔بہار انتخابات میں کیوں مقابلہ کیا اور اترپردیش کے انتخابات میں وہ کیوں داخل ہورہے ہیں؟یہ محض دوستانہ کشتی ہے“۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ بنیاد پرست نظریات‘ چاہے وہ ہندوؤں کے ہوں یا مسلمانوں نے کچھ نہیں ہیں سوائے ایک سکہ کا دورخ ہیں۔
جاوید اختر کی جانب سے طالبان اور آر ایس ایس کے درمیان کئے گئے موازنہ کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ اختر کا شمار معروف نقاد میں ہے۔
میں واقف نہیں ہوں کہ انہوں نے کس تناظر میں یہ بیان دیاہے۔
مگر ملک کا ائین ہر شہری کو اظہار خیال کی آزادی فراہم کی ہے جس میں جاوید اختر بھی شامل ہیں‘ خواہ ان کی بات سے آپ اتفاق کرتے ہیں یا نہیں کرتے اس سے کوئی مطلب نہیں
ایم بی بی ایس طلبہ کے لئے آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشو بالرام ہیگڈوار کے متعلق تعلیم دینے کے مدھیہ پردیش حکومت کے منصوبے پر استفسار کے بعد سنگھ نے کہاکہ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اب ایم بی بی ایس اسٹوڈنٹس کو میڈیسن کی بنیاد تعلیم کی ضرورت نہیں ہے۔
سنگھ نے کہاکہ اس ائیڈیالوجی کا سائنس اور جدیدیت سے کوئی لینا دینانہیں ہے۔ وپ اس ملک کو 17ویں 18ویں صدی میں واپس لے جانا چاہتے ہیں۔