شمالی کوریا سے پابندی ہٹانے میں جنوبی کوریا امریکہ سے تعاون کے حق میں

   

سیؤل، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے صدرمون جے اِن نے جمعرات کو کہا کہ شمالی کوریا پر عائد عالمی پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے جنوبی کوریا امریکہ اور دیگرممالک کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے نئے سال کے موقع پر مقامی چینلوں پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا ،‘ہم عالمی پابندیوں کے باقی معاملات کو جلد حل کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور دیگرممالک کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں گے ۔ ہم جزیرہ نما کوریا میں امن کے راستے پرگامزن ہیں اور ہم جاریہ برس اس راستے پرتیزی سے آگے بڑھیں گے ۔مون نے استدلال کیا کہ مستقبل قریب میں جزیرہ نما کوریا پر بحران سے نمٹنے میں یہ ایک اوراہم پیشرفت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے دوبارہ ملاقات کرنے اور انھیں شمالی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کے دورے پر مدعو کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔جنوبی کوریا کے صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر اسلٖحہ کی تخفیف میں تیزی آنا،پابندیوں کے ہٹانے پر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ ترک کرنے کے سلسلے میں مزید فیصلہ کن اور حقیقی اقدام کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات متوقع آئندہ مسٹر کم جونگ اور مسٹر ٹرمپ کی ملاقات کا ایک اہم موضوع ہوگا۔