شمالی کوریا نے مشق میں بیلسٹک میزائل داغا

   

سیول: کوریا عوامی جمہوریہ(ڈی پی آر کے ) نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم ) داغا ہے ۔کوریا کی سرکاری سنٹرل نیوز ایجنسی نے یہ دعویٰ کیا۔ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ پیونگ یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہواسونگفو 15 نے اونچے زاویے سے فائرنگ کی اور ہفتے کی سہ پہر مشرقی کھلے پانیوں میں پہلے سے طے علاقے کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ کہا گیا کہ یہ تجربہ ہفتے کو شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان کے تحریری حکم کے تحت کیا گیا۔کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے ڈپٹی ڈپارٹمنٹ ڈائریکٹر کم یو جونگ نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں امریکہ اور جنوبی کوریا پر جزیرہ نما میں کھلے طور پر اہم پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔