شمالی کوریا کا نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری میں تیزی لانے کا اعلان

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے انٹرکانٹینینٹل بیلیسٹک میزائلز کی نمائش کی حامل ایک بہت بڑی فوجی پریڈ کی نگرانی کرتے ہوئے اپنے ملک کے جوہری ہتھیاروں کی ترقی کو تیز تر کرنے کا عہد کیا ہے۔اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ پیر کی رات شمالی کوریا کی مسلح افواج کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں فوجی پریڈ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں ہتھیاروں کے تجربات اور فوجی طاقت کے مظاہروں میں تیزی ا?ئی ہے کیونکہ امریکا کے ساتھ جوہری تخفیف کے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور جنوبی کوریا میں ایک نئی قدامت پسند انتظامیہ اقتدار سنبھال رہی ہے۔شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق کم جونگ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جمہوریہ کی جوہری قوتوں کو اپنے ذمہ دارانہ مشن کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار رہنا چاہیے اور کسی بھی وقت اپنی منفرد مزاحمت کو حرکت میں لانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری افواج کا بنیادی مشن مزاحمت کرنا ہے مگر اس کا استعمال کبھی ایک ہدف تک محدود نہیں رہ سکتا۔کم جونگ نے مزید کہا کہ اگر کسی نے ہماری ریاست کے بنیادی مفادات کی خلاف ورزی کی تو ہماری ایٹمی قوتوں کو فیصلہ کن طور پر ایک غیر متوقع دوسرا مشن پورا کرنا ہو گا۔