سیول : شمالی کوریا کا جاسوسی کیلیے خلا میں بھیجنے کیلئے تیار کردہ مواصلاتی سیارہ دوسری بار بھی ناکامی کا شکار ہو گیا۔ شمالی کوریائی خلائی ایجنسی نے بتایا کہ کولیما ون اور مالیگ یونگ ون نامی مواصلاتی سیارے خلا میں بھیجنے کی کوشش ناکام ۰ہو چکی ہے۔خلائی ایجنسی نے بتایا کہ اس ناکامی کے با۔جود ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب، جنوبی کوریائی فوج نے اس واقعہ کوسلامتی کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جاپانی کابینہ کے چیف سیکریٹری ہیرو کازو ماتسونونے بھی اس اقدام کو امن واستحکام کے خلاف خطرہ بتایا۔ شمالی کوریانے 31 مئی کو بھی ایک جاسوس سیارہ خلا میں بھیجنے کی ناکام کوشش کی تھی ۔