شمالی کوریا کی نیوکلیئر سائٹ پر اعلیٰ درجہ کی سرگرمی :امریکی رپورٹ

   

نیویارک : امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی اہم نیوکلیئرسائٹ پر اعلیٰ درجے کی سرگرمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ امیجز میں شمالی کوریا کی یونگ بیون جوہری سائٹ پر سرگرمی دیکھی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی نیوکلیئرسائٹ پر سرگرمی 3 اور 17 مارچ کے سیٹلائٹ امیجز میں دیکھی گئی ہے۔امریکی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کچھ دنوں پہلے بم فیول کی پروڈکشن بڑھانے کے احکامات دیے تھے۔