شمالی ہند میں آئندہ 5 دنوں کے دوران بارش کا امکان

   

نئی دہلی : محکمہ موسمیات کے مطابق /23 تا /25 جنوری ہریانہ ، پنجاب ، نئی دہلی ، شمالی راجستھان اور مغربی اترپردیش میں ہلکی تا اوسط بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوبی ہریانہ اور مشرقی راجستھان کے علاوہ شمالی مدھیہ پردیش اور بہار کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی ۔ چند دن قبل دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر مقامات پر شدید سردی کی لہر جاری تھی اور درجہ حرارت صفر کے قریب پہنچ گیا تھا ۔