شمال مشرقی خطہ اب اپنی ترقی کیلئےجانا جاتا ہے : وزیر اعظم

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پہلے شمال مشرقی خطہ ناکہ بندی اور تشدد کے لیے جانا جاتا تھا، اب یہ خطہ اپنی ترقی کی پیشرفت اور ہمہ گیر ترقی کے لیے جانا جاتا ہے ۔مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ٹوئٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں وزیر موصوف نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہند نے ایک بار پھر ایفسپا کے تحت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں شورش زدہ علاقوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ شمال مشرقی ہندوستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کی وجہ سے لیا گیا ہے ۔امیت شاہ کے ٹوئٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا ۔ شمالمشرق ہمہ جہت ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ کبھی ناکہ بندیوں اور تشدد کے لیے جانا جاتا تھا، اب یہ خطہ اپنی ترقی کے لیے جانا جاتا ہے ۔