شمال مشرق میں مودی کا دورہ‘ برہمی دور کرنے کے لئے وزیراعظم کی پہل‘ کہاشہریت بل شمال مشرقی کے لئے نقصاندہ نہیں ہے۔

,

   

وزیراعظم کا دورہ شمال مشرق۔ مذکورہ بل کے متعلق مرکز کے موقف پر عوام کی برہمی ‘ احتجاجیوں نے سڑک پر اتر کر احتجاج کیااور پچھلی رات مودی کی آمد پر سیاہ پرچم بھی لہرائے

گوہائی ۔ وزیراعظم نریند رمودی کی آمد پر یہاں دوسرے روز بھی ہفتہ کے دن عوام کا احتجاج جاری ہے ‘ جبکہ شہریت بل کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ بل سے آسام او رشمال مشرق کوکوئی نقصان نہیں ہوگا‘‘۔ مودی جو ان دنوں شمال مشرق میں اپنے دوروزہ دورے پر تھے‘ آسام کے چندساری میں عوام سے خطاب کیا اور کہاکہ ’’ شہریت بل آسام یا شمال مشرق سے جڑا ہوا مسئلہ نہیں ہے۔

یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو اپنے عقیدے اور مذہب پر زندگی گذارنے کے لئے ماں بھارتی کے پاس ائے ہیں۔

جب آپ ان سے ملیں گیں تو آپ کو پتہ چلاگا کہ وہ کن حالات سے گذار کر ائے ہیں‘‘۔شہریت (ترمیم)بل جس کو لوک سبھا میں8جنوری کے روز منظور کرلیاگیا ہے ‘ تاکہ بنگلہ دیش ‘ پاکستان او رافغانستان سے ائے اقلیتوں کو چھ سال بعد کسی بھی دستاویز کے بغیر ہندوستانی شہریت فراہم کی جائے گی۔

مذکورہ بل سے شمال مشرق میں اس با ت کا خوف بڑھ گیاہے کہ شہریت بل کی وجہہ سے بنگلہ دیش سے غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ بڑھ جائے گا۔وزیراعظم کا دورہ شمال مشرق۔

مذکورہ بل کے متعلق مرکز کے موقف پر عوام کی برہمی ‘ احتجاجیوں نے سڑک پر اتر کر احتجاج کیااور پچھلی رات مودی کی آمد پر سیاہ پرچم بھی لہرائے۔ جمعہ کے روز مودی کی آسام آمد کے ساتھ ہی چار مقامات پر ان کے قافلے کو سیاہ پرچم دیکھائے گئے ۔

کل آسام اسٹوڈنٹ یونین کے ممبران نے ’’ ماں آسام کی عظمت ‘‘ کے نعرے لگائے۔گوہائی کے ماچوکوا علاقے اور جالوکابری میں واقعہ گوہائی یونیورسٹی میں اے جے وائی سی پی نے وزیراعظم کے قافلے کا سیاہ پرچم کے ساتھ استقبال کیا

۔پولیس نے کہاکہ دونوں مقاما ت پر مذکورہ گروپ کے کارکنوں کو حراست میں لے لیاگیا۔ارونا چل پردیش کے ہولانگی میں گرین فیلڈ ائیر پورٹ کے سنگ بنیاد سے وزیراعظم نے اپنے دورے کی شروعات کی۔

مذکورہ ائیرپورٹ نہ صرف دیگر مقامات سے علاقے کو جوڑنے کا کام کرے گابلکہ علاقے کی اہمیت میں بھی اضافہ کا سبب بنے گا۔

مجوزہ لوک سبھاالیکشن 2019کے پیش نظر مودی نے کئی پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ریاست کے لئے 4000کے اسکیمات کااعلان بھی کیا۔ایٹا نگر میں ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ مزید پراجکٹ جس کی لاگت 13,000کروڑ ہے ریاست میں زیر تعمیر ہیں‘‘