شمال مشرق کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا آج افتتاح

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی 29 مئی کو شمال مشرقی ہندوستان کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھائیں گے۔ وزیراعظم پیر 29 مئی کو دن میں 12 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ یہ ملک کی 17 ویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہے۔ اس ٹرین کے ذریعہ آسام کے گوہاٹی سے مغربی بنگال کے نیو جلپائی گڑی کے درمیا ن عوام کو آمد و رفت میں زبردست سہولت حاصل ہوگی۔