شمس آباد ائرپورٹ پر بھاری مقدار میں سونا ضبط

   

شمس آباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بھاری مقدار میں سونا ضبط کرلیا گیا ۔ کسٹمس عہدیداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بیرون ملک سے منتقل کئے جارہے اس سونے کو عین وقت بے نقاب کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جدہ سے حیدرآباد آرہے ایک مسافر کے قبضہ سے کسٹمس عہدیداروں نے ایک کیلو سے زائد سونا ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت تقریباً 48 لاکھ روپئے بتایا گئی ہے ۔کسٹم عہدیداروں نے اس مسافر کو گرفتار کرلیا ہے اور سونے کو ضبط کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔