شمس آباد ایرپورٹ پر بلٹ کے ساتھ مسافر گرفتار

   

شمس آباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بلٹ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ستیہ درگا چیتنیہ ساکن ویسٹ گوداوری کام کے سلسلہ میں حیدرآباد آیا اور واپس جانے کے لیے تروپتی کا ٹکٹ بک کیا اتوار کی رات جب وہ ایرپورٹ پہنچا سی آئی ایس ایف عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران اس کے لگیج سے 9mm بلٹ برآمد ہوا ۔ جس پر اسے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔