شمس آباد منڈل میں گھر گھر پروگرام کا آج آغاز

   

ٹی آر ایس قائدین کا پریس کانفرنس سے خطاب
شمس آباد ۔ /28 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے پریس میٹ منعقد کی گئی تھی جس میں شمس آباد منڈل صدر کے چندرا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمس آباد منڈل میں کل سے گھر گھر کا دورہ کے پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ جس میں عوام کو حکومت کی فلاحی اسکیمات سے واقف کرواتے ہوئے ٹی آر ایس امیدوار رنجیت ریڈی کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جائے گی ۔ ٹی آر ایس حکومت نے ریاست کی فلاح و بہبود کیلئے مشن بھگیرتا کے تحت گھر گھر کو پانی کی سربراہی رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کو پانچ لاکھ روپئے تک انشورنس ، شادی مبارک و لکشمی کلیانم کے تحت غریب لڑکی کی شادی کیلئے ایک لاکھ روپئے ، آسراپنشن ، تنہا خاتون کو پنشن کے علاوہ دیگر کئی اسکیمات کے ذریعہ ریاست ترقی کرتا ہوا ملک بھر میں اپنی الگ پہچان بناچکا ہے ۔ /29 مارچ کو ایل بی اسٹیڈیم میں ٹی آر ایس پارٹی کا جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں وزراء ، ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے ۔ شمس آباد منڈل سے بھی کثیر تعداد میں قائدین بھی شرکت کریں گے ۔ شمس آباد ٹاؤن صدر وینکٹیش گوڑ نے کہا کہ انتخابی تشہیر میں حکومت کی اسکیمات سے واقف کروانے کے علاوہ ٹی آر ایس امیدوار رنجیت ریڈی کو کامیاب بنانے کے لئے محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ کنڈہ وشویشور ریڈی نے پانچ سالوں میں اپنے فنڈ سے راجندرا نگر حلقہ میں ایک بھی کام کو انجام نہیں دیا اور وہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ انہیں ووٹ مانگنے کا حق ہی نہیں ہے ۔ اس موقع پر چکلہ ایلیا منڈل پریشد صدر ، ستیش ضلع پریشد ممبر ، مہندر ریڈی PACS چیرمین ، منچرلہ موہن راؤ ، محمد اظہر الدین ، سنتوش گوڑ ، این راجو ، وینکٹ ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔