شمس آباد میں حیڈرا سے غیر مجاز تعمیرات منہدم

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حیڈرا کی جانب سے شمس آباد میونسپل آفس حدود میں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا ۔ شمس آباد میونسپل کے سمپت نگر میں سرکاری اراضی میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے منہدم کردیا ۔ میونسپل اونٹ پلی میں سڑک پر ناجائز قبضوں کو برخاست کردیا گیا ۔ پولیس کے سخت ترین بندوبست میں انہدامی کارروائی کو انجام دیا گیا ۔ شمس آباد میونسپل میں کئی غیر مجاز تعمیرات کی حیڈرا کی جانب سے نشاندہی کی گئی اور بہت جلد انہیں بھی منہدم کردیا جائے گا ۔ حیڈرا عہدیداروں نے بتایا کہ سرکاری اراضیات ، پارکوں کے مقام اور ایف ٹی ایل حدود میں آنے والے تمام تعمیرات کو منہدم کردیا جائے گا ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ شمس آباد میونسپل میں غیر مجاز تعمیرات اور G+2 سے زائد تعمیر کرنے والی عمارتوں کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ حیڈرا کی مسلسل کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ اس کے باوجود بھی تعمیرات مسلسل جاری ہے ۔ شمس آباد میونسپل عہدیدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔۔ ش