تنظیموں کا احتجاج، ڈرائیور پر سخت کارروائی کا مطالبہ
شمس آباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے خانگی اسکول میں بس ڈرائیور کی 6 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اطلاع ملنے پر مختلف تعلیمی تنظیموں اور اولیائے طلباء نے بروز ہفتہ بڑے پیمانے پر ریالی نکالی اور شدید احتجاج کیا جس میں بس ڈرائیور جوزن ریڈی کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجیوں نے اسکول کے فادر آنند کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اسے بھی گرفتار کیا جائے۔ این ایس یو آئی کے طلباء جب اسکول پہنچے انہیں پولیس نے گیٹ پر ہی روک دیا۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن میں اسکول کے بس ڈرائیور جوزف ریڈی، اسکول فادر آنند اور بس ڈرائیور کی مدد کرنے والے ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ آر جی آئی اے انسپکٹر بالراج نے تیقن دیا کہ وہ معصوم بچی کے ساتھ مکمل انصاف کریں گے اور اپنی تحقیقات کو مکمل کرنے کے بعد اس مسئلہ میں ملوث تمام افراد کو سخت سزا دلانے کی پوری کوشش کریں گے۔ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے میں ٹیچر کی لاپرواہی بھی ہے۔ جب لڑکی نے واش روم جانے کیلئے پوچھا تھا تب ٹیچر کی ذمہ داری تھی لیکن ٹیچر کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ بڑا مسئلہ ہونے کا اولیائے طلباء نے الزام لگایا۔ این ایس یو آئی نے معصوم بچی کو انصاف ملنے پر اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ش