شمس آباد میں سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔ 12 اکتوبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ رمیش پانڈے ساکن کرمن گھاٹ اور 22 سالہ اکشے کمار ریڈی ساکن برنداون کالونی جو طالب علم بتائے گئے ہیں، کل رات دیر گئے شمس آباد کے علاقہ سے موٹر سائیکل پر گذر رہے تھے کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع