شمس آباد میں سیکوریٹی گارڈ کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ کا قتل کردیا گیا ۔ آر جی آئی ایرپورٹ پولیس کے مطابق 52 سالہ وجئے بہادر کا اس کے ساتھیوں نے قتل کردیا ۔ وجئے بہادر پیشہ سے واچ مین تھا جو ایک کمپنی میں گذشتہ چند برسوں سے کام کررہا تھا بہادر کا تعلق نیپال سے بتایا گیا ہے ۔ کل رات وجئے بہادر اور اس کے ساتھی نیتا نندرام سے جھگڑا ہوا ۔ روم میں نیتانند اپنے دیگر دو ساتھیوں ، چھوٹو کمار اور گولو کے ہمراہ موجود تھا ۔ وجئے بہادر سے جھگڑے کے دوران نیتانندرام نے دو ساتھیوں کو مارنے کا حکم دیا اور چاقو سے وجئے بہادر پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع