شمس الاسلمی بل گیٹس سے شادی کی خواہاں

   

کویت سٹی ۔ کویت سے تعلق رکھنے والی مشہور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے بل گیٹس کا ایک بیان ری ٹوئٹ کیا جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے، لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔شمس الاسلمی نے اس بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بل گیٹس کافی ذہین شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دورکے چراغ ہیں، ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش قیاسیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں۔لوکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے۔واضح رہے کہ بل گیٹس کے پاس 82 ارب ڈالر ہیں اور اپنی دولت کو اپنے ایک فلاحی ادارے کے ذریعے انسانوں کی فلاح کے لیے خرچ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے رواں ماہ مئی میں اپنی 27 سالہ شادی شدہ زندگی کو ختم کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ ترقی نہیں کرسکتے ۔