شنکر اچاریوں کے وزیر اعظم کے او بی سی ہونے کی وجہہ سے رام مندر تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ادیانیدھی اسٹالن

,

   

ستمبر2023میں یو اسٹالن نے کہاتھا کہ سناتن دھرم کرونا وائرس‘ ملیریا‘ اور ڈینگو جیسا ہے مساوات او رسماجی انصاف قائم کرنے کے لئے اس کی صفائی ضروری ہے۔


چینائی۔تاملناڈو کے ریاستی وزیر برائے ترقی کھیل کود اور یوتھ افیئر س اودیا نیدھی اسٹالن نے دعوی کیاکہ ایودھیا میں رام مند ر تقریب میں شنکر اچاریوں کی عدم شرک کی وجہہ وزیراعظم نریندر مودی کے موجودگی ہے جو پسماندہ کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اودیانیدھی جو چیف منسٹر اسٹالن کے بیٹے ہیں نے اتوار کے روز ایسٹ چینائی ڈی ایم کے ضلع یونٹ کی جانب سے منعقدہ پارٹی کی بوتھ ایجنٹ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔اودیانیدھی نے کہاکہ انہوں نے سناتن دھرم میں تفاوت کے متعلق بات کی تھی اور اس کو ثبوت سنتوں کا یہ عمل ہے۔

سناتن دھرم پر اپنی تقریر کو یاد کرتے ہوئے منسٹر نے کہاکہ ”میں چار ماہ قبل کہاتھا۔ میں آپ کے لئے بات کرتاہوں۔ میں نے کہاتھا تمام مساوی ہیں“۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ سناتن دھرم پر ان کے ریمارکس کے حوالے سے وہ معافی نہیں مانگیں گے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیاکہ بی جے پی حکومت نے صدر جمہوریہ ہندو دروپدی مارمو کو بھی مدعو نہیں کیاتھاکیونکہ وہ بیوہ ہیں ایک قبائیلی کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔

تاملناڈو کے منسٹر نے دہرایا کہ ڈی ایم اے کسی مذہب یا کسی مندر کی تعمیر کے خلاف نہیں ہے مگر یاد رکھیں ملک کے صدر جمہوریہ کو بھی مدعو نہیں کیاگیاتھا۔ تاملناڈو کے وزیربرائے مذہب مذاہب اور امدادی ایمپاؤرمنٹ پی کے سیکر بابو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ پروگریسو رائٹرس فورم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ستمبر2023میں یو اسٹالن نے کہاتھا کہ سناتن دھرم کرونا وائرس‘ ملیریا‘ اور ڈینگو جیسا ہے مساوات او رسماجی انصاف قائم کرنے کے لئے اس کی صفائی ضروری ہے۔

اس نے ایک تنازعہ کو جنم دیا اور نوجوان لیڈر کے خلاف متعد د معاملات درج ہوئے جوحسب ضرورت اور باربار سناتن دھرم پر اپنا موقف دہراتے رہے ہیں۔

اودیانیدھی اسٹالن کا تاہم کہنا ہ کہ عدالتوں پر انہیں بھروسے ہے اورانصاف کی امید کررہے ہیں۔