شوپیان میں سول سروس کے خواہشمند افراد کے لئے مفت کوچنگ کی شروعات کی

   

شوپیاں: شوپیاں کی ضلعی انتظامیہ نے محکمہ اعلی تعلیم کے اشتراک سے یہاں کے ایک گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایچ ڈی اے ایف – آئی اے ایس اور کے اے ایس کے خواہش مندوں کے لئے مفت کوچنگ شروع کردی ہے۔ اتوار کے روز یہاں ماڈل ڈگری کالج میں سول سروس کے خواہشمند افراد کے لئے مفت کوچنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک قلیل مدتی کورس ہے۔ ہمیں بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔ ضلعی ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) چودھری محمد یاسین نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس اقدام کے لئے 500 درخواست دہندگان میں سے تقریبا 100 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے کلاسوں کے لئے قابل فیکلٹی کا انتظام کیا ہے۔

حکام کے مطابق کوچنگ کا مقصد سول سروس کے خواہشمند افراد کو امتحانات کی تیاریوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔ باقاعدہ کلاسز چھ ماہ کی مدت کے لئے دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان منعقد ہوں گی۔

فیروز نامی شخص نے بتایا کہ “میں اس اقدام کے لئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ ماضی میں بھی اسی طرح کے اقدامات کی کوشش کی گئی تھی لیکن صورتحال نے اس کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ کوچنگ جاری رہے ۔

ایک اور خواہشمند شبیر ملک نے بتایا کہ انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے ضلع میں اتنا اچھا اقدام اٹھایا جائے گا۔