نئی دہلی۔ مبینہ طور پر بیوی کو گولی مار کر اس کی نعش سڑک پر پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے‘ چہارشنبہ کے روز پولیس نے بتایا کہ ساتھ میں اس کے دوساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیاگیاہے۔
اپنے دورشتہ داروں 24سالہ شوبھم اور26سالہ بادل کی مدد سے 21سالہ ساحل چوپڑا نے اپنی بیوی 20سالہ نینسی کو قتل کردیا۔اسی سال مارچ میں ساحل او رنینسی نے خود لو میرج کی تھی مگر دہلی پولیس نے کہاکہ شادی کے فوری کے بعد دونوں کے رشتہ میں کھٹاس پیدا ہوگئی تھی۔
کوئی ناگہانی واقعہ پیش انے کا شبہ کرتے ہوئے نینسی کے گھر والوں نے 11نومبر کے روز پولیس کو جانکاردی اور پولیس نے ساحل کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔
تفتیش کے دوران اس نے اپنی ہی بیوی کے قتل کا اقبال جرم کیا۔اس کی جانکاری کی بنیاد پر پولیس نے نینسی کی نعش ہریانہ میں پانی پت ریفائنری کے قریب سے دستیاب کی
۔مذکورہ تینوں ملزمین کو دوارکاعدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں دو روز ہ پولیس ریمانڈ میں بھیج دیاگیاہے