شکیب بین الاقوامی کیریئر کو طول دینے کے خواہاں

   

نئی دہلی۔ بنگلہ دیش کے تجربہ کار شکیب الحسن تینوں فارمیٹس میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کو طول دینے کے لیے فرنچائز کرکٹ میں مواقع چھوڑنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ آل راؤنڈر پہلے ہی بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں واپسی کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اگلے سال کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنا چاہتیم ہیں ۔ شکیب جو اس وقت انگلی کے زخم سے صحت یاب ہور رہے ہیں ، کہا کہ ان کی ترجیح کھیل کے تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے۔50 اوور کے پانچ ورلڈ کپ کے تجربہ کار شکیب دنیا بھرکے وائٹ بال ٹورنمنٹس کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپنے ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیل سکیں۔ شکیب نے کہا کہ میں نے اپنا نام آئی پی ایل میں نہیں دیا ہے اور میرا نام پی ایس ایل میں نہیں ہے ۔ بنگلہ ٹیم کے لیے میں ان فرنچائز ٹورنمنٹس کی قربانی دوں گا جو میں کھیلتا تھا۔