شکیب کی کالی پوجا کی تقریب میںشرکت اور دھمکیاں کے بعد معافی

   

کولکتہ ۔ بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے کولکتہ کے بیلیا گھاٹا میں کالی پوجا کی تقریبات میں شرکت کرنے کی وجہ سے اپنے ملک میں سخت تنقیدوں کا سامنا اور دھمکیاں ملنے کے بعد معافی مانگ لی ہے اور انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید مجھے اس طرح کے مذہبی جگہوں کا دورہ نہیں کرنا چاہیے مجھے اس کا بہت ہی افسوس ہے اور میں کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسی حرکتوں کا دوبارہ ارتکاب نہ ہو۔ بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کولکتہ کے بیلیاگھاٹا میں واقع ایک کالی پوجا پنڈا ل کا افتتاح کرنے کے لئے پیٹراپول بین الاقوامی سرحد پوائنٹ کے راستے کولکتہ آئے تھے ۔انہیں مورتیوں کے سامنے پوجاکرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔اگلے دن وہ بنگلہ دیش واپس چلے گئے ۔شکیب الحسن کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں وہ سخت تنقیدوں کی زد میں تھے ۔بعد میں انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں وہاں تقریب کا افتتاح کرنے گیا تھا۔ میں وہاں مورتیوں کی پوجا کرنے نہیں گیا تھا، نہ ہی میں یہ کرسکتاہوں۔ آپ با آسانی اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ ایک باشعور مسلمان کی حیثیت سے میں ایسا نہیں کروں گا۔یہ واقعہ بظاہر انتہائی حساس ہے ۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے مسلمانوں ہونے پر فخر ہے۔