حیدرآباد25 /ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر پروفیسرکودنڈارام نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے جانوں کو نچھاور کرنے والے شہدا کے خاندانوں کو ہنوز مالی امداد نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ شہداء تلنگانہ کو گن پارک میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ شہدا کے خاندانوں کو ہنوز مالی امداد نہیں دی گئی۔ تلنگانہ کیلئے خودکشی کرنے والوں کے خاندانوں کا بھی بُرا حال ہے ۔